سید عارف حسین کی تعلیمی سرگرمیاں
![علامہ سید عارف حسین حسینی](https://img.tebyan.net/big/1389/05/12010820024614701856343223159123106141196148.jpg)
سید عارف حسین کو ابتداء ہی سے علم حاصل کرنے کا بےحد شوق تھا اور انہوں نے اپنے شوق کی تکمیل کےلیۓ نیک لوگوں کا راستہ اختیار کیا ۔ سب سے پہلے انہوں نے اپنے والد سید فضل سے تعلیم و تربیت حاصل کی ۔ ان کے والد تقوی میں کمال تھے جن سے سید عارف حسین نے بےحد فائدہ اٹھایا ۔ جب وہ سکول جانے کی عمر کو پہنچے تو انہوں نے اسکول میں داخلہ لیا اور بڑی تیزی سے علمی منازل طے کرتے چلے گۓ ۔ انٹرمیڈیٹ کرنے کے بعد انہوں نے مذھبی تعلیم کی طرف توجہ دی اور حوزہ علمیھ جعفریھ پارا چنار میں داخلہ لیا ۔ اس مدرسہ میں انہیں استاد حاجی غلام جعفر لقمان سے ادبیات عرب جاننے کا موقع ملا اور انہوں نے یہاں پر مذھبی میدان میں اپنے علم میں قابل قدر اضافہ کیا ۔ اپنی علمی تشنگی کو سیر کرنے کے لیۓ وہ 1346 شمسی میں نجف شریف (عراق ) میں واقع ایک حوزہ علمیھ میں چلے گۓ ۔ مالی مشکلات ہونے کے باوجود انہوں نے اپنا تعلیمی سفر جاری رکھا اور مدرسہ علمیھ " بشریھ " اور پھر مدرسھ علمیھ دارالحکمھ میں مقیم رہے ۔ سید عارف حسین حسینی بڑے خوش قسمت انسان تھے کہ انہیں بہت ہی قابل اساتذہ کے زیر سایہ رہنے کا موقع ملا ۔ ان کے اساتذہ میں آیت اللہ سید اسداللہ مدنی کہ جن سے انہوں نے " شرح لمعھ " ، سید مجتبی لنکرانی سے " رسایل " ، آیت اللہ مرتضوی سے " مکاسب " ، آیت اللہ شھید مرتضی مطھری سے " درس فلسفھ ، آیت اللہ فاضل لنکرانی سے " جلد اول کفلیھ " ، آیت اللہ محسن حرم پناہی سے " درس عقائد " ، آیت اللہ ناصر مکارم شیرازی سے " خارج اصول " ، آیت اللہ شیخ جواد تبریزی سے " خارج فقھ " وغیرہ وغیرہ کے علوم حاصل کیے ۔
پیشکش : شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان
متعلقہ تحریریں:
آیت اللہ محمد تقی شیرازی
آیت اللہ العظمی مرعشی نجفی