• صارفین کی تعداد :
  • 956
  • 2/27/2011
  • تاريخ :

پاکستان نے سری لنکا کو گیارہ رنز سے شکست دے دی

کرکٹ

 پاکستان نے سری لنکا کو گیارہ رنز سے شکست دے دی سری لنکا کے خلاف اس جیت کے بعد پاکستان گروپ اے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ میچ میں شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔

بیورو رپورٹ 

پاکستان نے سری لنکا کو جیتنے کے لیے278  رنز کا ہدف دیا تھا۔ سری لنکا نے اپنے مقررہ پچا س اوورز میں نو وکٹوں کے نقصان پر  265رنز بنائے او ر وہ مقررہ ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی۔

کرکٹ

پاکستان کی سری لنکا کے خلاف جیت پر پاکستان میں زبردست خوشی منائی جارہی ہے۔ پاکستانی ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی نے کہاہے کہ ان کی ٹیم آئندہ مقابلوں میں اس سے بہتر کارکردگی کا مظاہرہ کرے گی۔

سری لنکا کے خلاف اس جیت کے بعد پاکستان گروپ اے میں پہلے نمبر پر آگیا ہے۔ میچ میں شاہد آفریدی کو مین آف دی میچ قرار دیا گیاہے۔ انہوں نے چار کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا جب کہ پاکستان کے فاسٹ باؤلر شعیب اختر نے دو کھلاڑی آؤٹ کیے۔

کرکٹ

سری لنکا کی ٹیم نے آخری اوور کی آخری بال تک پاکستانی باؤلروں اور فیلڈ کا مقابلہ کیا۔ میچ کئی مرحلوں پر بڑا سنسنی خیز رہا اور کبھی ایک ٹیم کا اور کبھی دوسری ٹیم کا پلڑا بھاری ہوتا دکھائی دیتا رہا۔ تاہم آخری اوور  میں پاکستان کی کامیابی کے امکانات روشن تر ہوگئے۔

پاکستان کی طرف سے سب سے بہتر کھلاڑی مصباح الحق اوریونس خان  رہے جنہوں نے بالترتیب 83 اور 72 رنز سکور کیے۔ مصبالح الحق ناٹ آؤٹ رہے۔

کولمبو میں کھیلے جانے والے گروپ ’اے‘ کے میچ میں ہفتے کو پاکستان نے سری لنکا کے خلاف مقررہ پچاس اوورز میں سات کھلاڑیوں کے نقصان پر 277 رنز بنائے ۔

کرکٹ

دسویں ورلڈ کپ کے اس میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے کھیلنے کا فیصلہ کیا۔ ابتدائی بلے باز احمد شہزاد جلد ہی صرف 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوگئے۔ محمد حفیظ32 اور کامران اکمل 39 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔ یونس خان نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے 72 رنز بنائے۔ مصباح الحق 83 رنز کے ساتھ ناٹ آؤٹ رہے۔

سری لنکا کی طرف سے ہیریتھ اور پریرا نے دو،دو جبکہ مرلی دھرن اور میتھیوز نے ایک،ایک کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

پاکستان نے کینیا کے خلاف کھیلنے والی ٹیم کو ہی برقرار رکھا ہے جب کہ سری لنکا کی ٹیم میں ملنگا کو شامل نہیں کیا گیا اس کے علاوہ ٹیم میں دو تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ کاپو گدیرا کی جگہ چمارا سلوا اور مینڈس کی جگہ رنگانا ہیرتھ کو شامل کیا گیا ہے۔

پاکستان اپنا پہلا میچ کینیا سے اور دوسرا سری لنکا کینیڈا سے جیت چکا ہے۔

عالمی کپ ٹورنامنٹ میں دونوں ٹیموں کے درمیان چھ میچ کھیلے جا چکے ہیں جن میں سری لنکا نے ایک بھی میچ نہیں جیتا۔ آخری مرتبہ دونوں ٹیموں کا عالمی کپ میں آمنا سامنا 1992 میں ہوا تھا۔