حاصل مطالعہ
٭ زندگی کو ہمیشہ مسکرا کر گزارو کیونکہ تم نہیں جانتے کہ یہ کتنی باقی ہے ۔
٭ سورج کی طرح اپنی شخصیت بناؤ جو ہمیشہ کرنیں بکھیرتا ہے ۔
٭ اگر کوئی تمہاری راہ میں کانٹے بکھیرے تو تم اس کی راہ میں کانٹے نہ بکھیرو ۔ ورنہ دنیا کانٹوں سے بھر جاۓ گی ۔ ٭ معاف کر دینے سے آدمی کی روح پاک ہو جاتی ہے ۔
٭ غصے کا بہترین علاج خاموشی ہے ۔ ٭ شرم کی کشش ،حسن سے زیادہ ہوتی ہے ۔
٭ انسان کے لیۓ سب سے مشکل کام خدا کی پہچان ہے ۔ ٭ شکر سے نعمتوں کو دوام حاصل ہوتا ہے اور کفر ان کو کھینچ لیتا ہے ۔
٭ نہایت خوشحالی اور نہایت بدحالی برائی کی طرف لے جاتی ہے ۔٭ اپنے رازوں کو پوشیدہ رکھنے والے گویا اپنی سلامتی کو اپنے قبضے میں رکھتے ہیں ۔
٭ جھوٹوں کے گھروں سے برکتیں اٹھا لی جاتی ہیں ۔ ٭ توبہ کی امید پر گناہ کرنے والا بدترین ہے ۔
٭ حسد کو اپنے قریب بھی نہ آنے دو ۔ ٭ سخاوت کرنے سے ہی نعمت ملتی ہے ۔
٭ خود پسندی اور تکبر بڑے گناہ ہیں ۔ ٭ اپنی غلطی پر یا غلط بات پر قائم رہنا ہی کم ظرفی ہے ۔
٭ مومن کی نشانی یہ ہے کہ مصیبت کو ہنس کر قبول کرتا ہے ۔ پیشکش: شعبۂ تحریر و پیشکش تبیان